فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے کی افواہوں کو قطعی بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر جھوٹ اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے غیر ذمہ دارانہ ہیں اور ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کسی فوجی کارروائی کا آغاز کرتا ہے تو پاکستان کا جواب مختلف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کے اندر گہرائی میں کارروائی کریں گے تاکہ بھارت کو سمجھ آ جائے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US