وفاقی حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) فنڈ کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد حصہ اب نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس فنڈ کے لیے مختص کیا جائے گا۔ یہ فنڈ ملک میں AI ٹیکنالوجیز کی ترقی، تحقیق، تربیت اور عملی اطلاق کو فروغ دے گا۔

سینٹرز آف ایکسیلنس ابتدائی طور پر تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم کیے جائیں گے۔

انوویشن فنڈ اور وینچر فنڈ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ AI سے متعلق اسٹارٹ اپس اور تحقیقی منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

اس فنڈ کے ذریعے AI میں مقامی جدت، تحقیق اور ہنر مند افراد کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US