پاکستان نے یوکرینی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کرلی، اسرائیل سے رابطے مسترد

image

دفتر خارجہ نے یوکرینی صدر کی جانب سے جنگ میں مبینہ پاکستانیوں کی شمولیت کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی صدر کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کو یوکرین کی جانب سے کسی قسم کے شواہد فراہم نہیں کیے گئے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے اور کسی بیرونی جنگ میں مداخلت کی پالیسی نہیں رکھتا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینیوں پر مظالم کے دوران اسرائیل سے کسی بھی قسم کے رابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے مجوزہ دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ نہ ہی یہ دورہ منسوخ ہوا ہے اور نہ ہی مؤخر بلکہ دونوں ممالک کے درمیان حتمی تاریخ طے ہونا ابھی باقی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US