یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گھڑی چوری۔۔ قیمت کیا تھی؟ جان کر لوگ حیران رہ گئے

image

اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی ایک ناخوشگوار واقعے کا شکار ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سیاحت کے دوران قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے، جو چور اچانک چھین کر فرار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گھڑی گولڈ پلیٹڈ تھی اور اس کی مالیت تقریباً چھپن ہزار یورو، یعنی ایک کروڑ چوراسی لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبدالقادر گیلانی شہر میں گھوم پھر رہے تھے۔

مقامی پولیس کو اس چوری کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم ابھی تک ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔ بارسلونا میں سیاحوں کو نشانہ بنانے کے ایسے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے باعث ماہرین سیاحوں کو قیمتی اشیاء کے ساتھ محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US