ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر نیچے آگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے کاروباری روز فی تولہ نرخ 1400 روپے گر گئے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 1201 روپے کی گراوٹ کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونا دباؤ کا شکار رہا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس نرخ 14 ڈالر گھٹ کر 3325 ڈالر پر آگئے ہیں۔