پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کینسر میں مبتلا ہو گئے، جن کے علاج کے لیے 2 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کر دی گئی۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کے علاج کے لیے 2 کروڑ روپے کے خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی پروسٹیٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہو چکے ہیں، جس کے علاج کے لیے شوکت یوسفزئی لندن گئے ہیں۔