اورنگی ٹاؤن میں عمارت کی چھت گرنے سے زخمی سیاسی کارکنوں کی تعداد سے متعلق ایس ایس پی ویسٹ بے خبر نکلے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا تھا کہ بدر چوک کے قریب گراؤنڈ پلس ون تعمیر خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جھلسا ہے جبکہ 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں نکال کر عباسی شہید اور سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 7 ہے جنہیں ملبے سے نکالا گیا ہے۔
تاہم ریسکیو اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں منہدم ہونے والے مکان کے ملبے سے 5 زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا، جن کی شناخت لطیف ولد واحداللہ، حنیف ولد رفیق، عابد ولد تاج محمد، حسیب ولد فضل اور زاہد ولد محمد کے نام سے ہوئی۔