پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین: کراچی تا لاہور 5 گھنٹوں میں سفر مکمل

image

پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق یہ منصوبہ 2030 تک مکمل کیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن پر مبنی ہوگا جو سی پیک کے تحت 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے اپ گریڈ ہونے والی (ML-1) کا حصہ ہے۔ امنصوبے کو چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

بلٹ ٹرین چلنے کے بعد لاہور اور کراچی کے درمیان سفر کا دورانیہ موجودہ 20 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور راستے میں حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال پر اسٹاپ کرے گی۔

وزارت ریلوے کے مطابق منصوبے میں ریلوے کے ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے، پرانے پلوں کی تعمیرِ نو شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف عوام کے لیے آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کرے گا بلکہ ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

بلٹ ٹرین منصوبے سے ریلوے کے ذریعے مال برداری کی شرح موجودہ 4 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس سے مہنگے زمینی ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہوگا اور ایندھن کی درآمد پر اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US