بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر انڈا کس نے پھینکا ؟

image

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر انڈے پھینکے گئے۔

علیمہ خان جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جب خواتین نے ان پر دو انڈے پھینکے جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے اور شور شرابہ شروع ہوگیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانہ ویمن راولپنڈی منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی اس بات کا تعین کیا جا سکے گا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین کس تنظیم یا گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے اس اقدام کی اصل وجوہات کیا تھیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف اس طرح کے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US