نیب کے سابق ڈی جی لاہور شہزاد سلیم مستعفی

image

اسلام آباد قومی احتساب بیورو (نیب) گریڈ 20 کے افسر اور سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور شہزاد سلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد سلیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ شہزاد سلیم اس وقت نیب میں نیشنل ٹیلنٹ پول میں بطور ڈی جی تعینات تھے۔انہوں نے 2017 سے 2021 کے دوران لاہور میں بطور ڈی جی نیب لاہور خدمات انجام دیں اور اپنے دور میں متعدد اہم سیاسی مقدمات کی نگرانی اور تفتیش کی۔

ان کے استعفے کے بعد نیب کے اندر اعلیٰ سطح پر اہم عہدہ خالی ہوگیا ہے جبکہ اس پیش رفت کو ادارے کی آئندہ حکمت عملی اور تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے ایک بڑا قدم قرار دیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US