محکمہ بلدیات کی حکومت خیبر پختونخوا سے 15 کروڑ اضافی گرانٹ کی درخواست

image

خیبر پختونخوا محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کرتے ہوئے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین کی اگست کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے لیے 15 کروڑ 76 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کے خط کی روشنی میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ملازمین اور پنشنرز کو گزشتہ ماہ کی ادائیگیاں تاحال ممکن نہیں ہوسکیں۔

مراسلے میں محکمہ خزانہ سے استدعا کی گئی ہے کہ قواعد و پالیسی کے تحت فوری طور پر درکار گرانٹ جاری کی جائے تاکہ واجبات کی بروقت کلیئرنس اور ملازمین کو مالی مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US