سکھر: سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن پولیس نے رات گئے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوڑ سے کراچی لے جائے جانے والے 400 جنگلی تیتروں کی بین الصوبائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق وائلڈ لائف ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے پرندوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا، جب کہ ملزمان کے خلاف تحفظِ جنگلی حیات سندھ ایکٹ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے کے قدرتی وسائل کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔