منشیات کے قیدیوں پر تعلیم کی پابندی۔۔ خیبر پختونخوا کے قیدی ہائی کورٹ پہنچ گئے

image

پشاور: خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں قید قیدیوں نے تعلیم پر پابندی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

تفصیلات کے مطابق قیدیوں نے فواد افضل صافی ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 29 اگست کو آئی جی جیل خانہ جات نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت منشیات کے مقدمات میں قید قیدیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کی گئی۔ جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ایسے قیدی اب معافی کے لیے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا ہے کہ تعلیم ہر شہری اور قیدی کا بنیادی اور آئینی حق ہے، کسی کو تعلیم سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ آئی جی جیل خانہ جات کو یہ صوابدید حاصل نہیں کہ وہ قیدیوں کو تعلیم سے روکیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 29 اگست کو جاری کردہ اعلامیہ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US