کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور مشتاق احمد خان ودیگر کی گرفتاری کے خلاف باچا خان چوک سے منان چوک تک ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی جبکہ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے کے شرکا نے مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی مذمت کی اور انہیں فوری رہا کرانے کے لیے حکومت اور دنیا سے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔