کراچی کی سڑکوں پر اب چلیں گے روبوٹس، قانون کی خلاف ورزی پر ہوگا فوری چالان

image

شہر قائد میں ای ٹریکس نظام کے تحت ای چالان کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے روبوٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں ای چالان کے لیے تیسرا طریقہ روبوٹس کے ذریعے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سے مختلف سڑکوں پر نو پارکنگ اور نو ٹو لین کے بورڈز نصب کیے جائیں گے اور صدر اور طارق روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر روبوٹس چلائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ روبوٹس 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیوں کو اسکین کریں گے اور جو بھی گاڑی پارکنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گی اسے فوری ای چالان موصول ہو جائے گا۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹریک سسٹم کے تحت صرف دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تقریباً 50 ہزار شہریوں کے چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ روبوٹس کی تعیناتی کے بعد یہ عمل مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گآ جس سے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US