نیب آفس حملہ کیس: مریم نواز اور رانا ثنا اللہ الزامات سے بری

image

انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نیب آفس حملے کے مقدمے میں بری کردیا۔

2020 میں نیب آفس پر ہونے والے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور دیگر مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کے خلاف براہِ راست ثبوت نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیوز، گواہوں کے بیان اور دیگر شواہد کو مدِ نظر رکھا گیا مگر کسی بھی صورت میں مریم نواز یا دیگر رہنماؤں کی براہِ راست ملوث ہونا ثابت نہیں ہو سکا اس بنیاد پر عدالت نے ان پر لگائے گئے الزامات کی اخراجِ رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے نتیجے میں ان کے خلاف کارروائی ختم ہو گئی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑی قانونی اور سیاسی کامیابی تصور کی جا رہی ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اس رپورٹ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US