حکومتِ سندھ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے رات کے وقت لکڑی کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کردی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سندھ بھر میں سورج غروب سے سورج طلوع ہونے تک رہے گی۔ 
حکمنامے کے مطابق لکڑی اور لکڑی سے بنی مصنوعات کی نقل و حمل پر پابندی فوری طور پر نافذ کی گئی ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سے جنگلات کے تحفظ میں بہتری آئے گی۔