ٹھٹھہ: ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ، ایک مچھیرا لاپتہ، 19 کو بچالیا گیا

image

ٹھٹھہ کے ساحل سمندر کاجر کریک کے مقام پر چھوٹی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 20 ماہی گیر سوار تھے۔

19 ماہی گیروں کو دوسری کشتی میں سوار مچھیروں نے بچا لیا جبکہ ایک ماھی گیر لاپتہ ہے۔

ماہی گیروں کے ورثا کا کہنا ہے کہ کشتی سمندر میں مچھلی کے شکار پر گئی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

خدا بخش نامی وارث نے بتایا کہ کشتی کو ماہی گیروں نے بیچ سمندر میں روکا تھا کہ اچانک سامنے آنے والے بڑی کشتی سے ٹکراؤ ہوا ہے، ماہی گیروں کی کشتی دو ٹکڑے ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ مچھیرے کی زندگی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقامی انتظامیہ و دیگر ادارے فوری ریسکیو شروع کرے اور لاپتہ ماہیگر کو تلاش کرے۔

ایس ایچ او کیٹی بندر کا کہنا ہے کہ ماشاء اللہ نامی کشتی کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، کشتی میں 20 افراد سوار تھے جس میں سے ہاشم رجیرو نامی ماہی گیر تاحال لاپتا ہے۔

فشر فوک رہنما یاسمین شاہ کے مطابق واقعہ میں 19 افراد کو مقامی ماہی گیروں نے ریسکیو کرلیا ہے تاہم ایک ماہی گیر ہاشم رجیرو لاپتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US