ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو سرکار کی طرف سے کون سی خاص مراعات دے دی گئیں؟

image

اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی سرکاری مراعات فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا ہے جب کہ بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے تمام بل حکومت برداشت کرے گی۔

اس کے علاوہ انہیں ایک ڈبل کیبن سرکاری گاڑی اور ماہانہ ایک ہزار لیٹر پیٹرول بھی فراہم کیا گیا ہے۔بیوہ کی سیکیورٹی اور سہولت کے لیے تین گن مین، دو ڈرائیورز، ایک باورچی، ایک مالی اور ایک سویپر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات ایس پی عدیل اکبر کی خدمات کے اعتراف اور فلاح و بہبود کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی یا سیکیورٹی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US