پاکستان نیوی کی جدید ہتھیاروں سے لیس ہنگور کلاس آبدوز ’غازی‘ چین میں لانچ

image

پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان نیوی نے ہنگور آبدوز پروگرام میں ایک اور اہم دفاعی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چین میں زیرِ تعمیر چاروں ہنگور کلاس آبدوزیں اب سی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہوں گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی جبکہ باقی چار کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی اور دور مار اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کے توازن، بحری دفاع، اور امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے سینئر حکام نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں پاک بحریہ کی بحری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور خطے میں پاکستان کے دفاعی مضبوطی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US