تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

image

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، یہ تعطیلات سمر زون اور ونٹر زون کیلیے الگ الگ ہوں گی۔ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما تعطیلات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم تا 15 جنوری ، جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر تا 28 فروری چھٹیاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025ء سے ہوگا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026ء تک جاری رہیں گی، پنجاب میں سرکاری و نجی اسکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلیے سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

سندھ بھر میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US