پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع پر بات چیت

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جو لیبیا کے دورے پر ہیں، نے فیلڈ مارشل خلیفہ بلقیسم حفتر، کمانڈر ان چیف، لیبیا آرمی، اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر، ڈپٹی کمانڈر ان چیف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر پاکستانی وفد کو لیبیا کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے تربیت، صلاحیت سازی، اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی عزم کا اعادہ کیا، جبکہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US