قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید مہنگا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں بہت بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 21 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔

18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں211 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 5 ہزار 293 ڈالر کا ہوگیا۔

271 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 11 ہزار 911 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 2.71 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 114.36 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US