ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گندم کی درآمد اور حکومتی کوششوں کے باوجود عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہ مل سکا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پشاور میں قیمت 3 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی، کوئٹہ اور بنوں میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار 600 روپے، جبکہ لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 3 ہزار 533 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔