فیس بک میں بڑی تبدیلی: پوسٹس پر 'ویو کاؤنٹ' دکھانے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع

image

میٹا کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میں ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو اب تک اس کا حصہ نہیں تھا۔ اس فیچر کے تحت صارفین اب اپنی فیس بک پوسٹ کا 'ویو کاؤنٹ' (دیکھے جانے کی تعداد) دیکھ سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، فیس بک اس ویو کاؤنٹ کو مین پوسٹ ڈسپلے میں دکھائے گا، تاہم یہ معلومات صرف اسی صارف کو نظر آئیں گی جس نے مواد پوسٹ کیا ہوگا، تاکہ وہ اپنی پوسٹس کی پرفارمنس کا بہتر اندازہ لگا سکے۔

میٹا اب لائیکس کے بجائے ویو کاؤنٹس پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے کیونکہ کمپنی کے خیال میں صرف لائیکس کسی پوسٹ کی مقبولیت کا بہترین پیمانہ نہیں ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین جان سکیں گے کہ لوگ کس طرح کا مواد زیادہ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کا الگورتھم اب صارفین کو ان کی دلچسپی کے مطابق ایسی پوسٹس بھی دکھاتا ہے جن کے اکاؤنٹس کو وہ فالو نہیں کر رہے ہوتے۔ فی الحال اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین پر کی جا رہی ہے اور اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US