اسلام آباد: ورلڈ بینک نے سندھ کے مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

image

ورلڈ بینک نے سندھ میں صاف پانی، صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق فنڈز سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی و حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، جس سے صوبے کے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت سولر توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم بھی نصب کیے جائیں گے، جبکہ بہتر پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات سے بچوں میں غذائی کمی اور قد کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US