گلگت بلتستان اسمبلی: جی بی اے 16 دیامر 2 کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ

image

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 16 (دیامر 2) کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

یہ دوبارہ انتخاب الیکشن ٹربیونل کے احکامات پر کروایا جا رہا ہے، جو امیدوار سید امام مالک کی جانب سے ان تینوں پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دائر درخواست پر جاری کیے گئے تھے۔

ان مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر دو ہزار سات سو اسی (2,780) رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

قبل ازیں اس حلقے میں پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاء اللّٰہ شاہ چھ ہزار چھ سو اٹھارہ (6,618) ووٹ لے کر فاتح قرار پائے تھے۔ تاہم، سید امام مالک کے مقابلے میں ان کی برتری محض 13 ووٹوں کی تھی، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے 6 نومبر کو عطاء اللّٰہ شاہ کی اسمبلی رکنیت معطل کرتے ہوئے تین اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ سنایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US