مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے ناظم امتحانات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام اہل طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سیکنڈ ٹرم(13بیچ) بی سی آر پی‘ اور بی آرکیٹیکچر‘ (سیکنڈ ٹرم) 7تا 12 بیچ‘ ( چوتھے ٹرم)‘ (چھٹے ٹرم) 7تا 11 بیچ ا(آٹھواں ٹرم) 7تا 10 بیچ‘ بی ای‘ بی سی آر پی‘ اور بی آرکیٹیکچر اور (10ویں ٹرم) 6تا 9بیچز‘ بی آرکیٹیکچر کے سپلیمنٹری امتحانات 18اگست سے مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس میں ہونگے۔مندرجہ بالا امتحانات میں 07بیچ کے فیل اور اگر کوئی B.E ،BCRP اور 06بیچ بی آرکیٹیکچر میں دوبارہ 07,08,09 بیچز کے ری ایڈمٹ طلبہ بھی ان امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔