چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی فصیح الدین خان اور سیکریٹری مسز حور مظہر کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں درجہ نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) برائے سالانہ امتحان ۲۰۱۵ کے انرولمنٹ فارم ، پرمیشن فارم اور پرائیویٹ امیدواروں کے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں رمضان اور عید کی تعطیلات کے باعث طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے مورخہ ۵ ۱ اگست ۲۰۱۴ تک توسیع کر دی گئی ہے۔