آرمی پبلک اسکول سانحہ - عوام کیلئے اہم خبر

image

ملک بھر میں آج سانحہ اے پی ایس کے شہدائے کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے، 2014 میں آج ہی کی دن ظالم دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول میں داخل ہو کر خون ریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جس نے ہر انسان کو اشکبار کر دیا۔ آج اس سانحہ کو پانچ سال گزر گئے ہیں لیکن غم آج بھی تازہ ہیں۔

آرمی پبلک اسکول حملے کے اہم سہولت کار اور دہشتگرد تاج محمد کو پھانسی دے دی گئی ہے جو کہ مسلح افواج پرحملوں اور خودکش بمباروں کو پناہ دینے میں ملوث تھا۔

تاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں استتعمال ہوا۔ اس نے مجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف کیا جب کہ فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.