قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویڈیو کال پر کرکٹ کیسے کھیل رہے ہیں؟ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی

image

وبائی مرض کورونا وائرس تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس کے خوف کے سبب لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں جبکہ کچھ کا وقت سوشل میڈیا پر گزر رہا ہے۔ لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تاکہ ان کا وقت اچھا گزر سکے۔

اسی حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں وہاب ریاض، حسن علی، شان مسعود اور امام الحق موجود ہیں۔

شان مسعود نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے جبکہ حسن علی انہیں گیند کروا رہے ہیں، امام الحق کیچ پکڑنے کو تیار ہیں۔


کھلاڑیوں کی اس ویڈیو سے لوگ کافی محظوظ ہوئے جبکہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.