شوبز چھوڑنے کے بعد حمزہ علی عباسی کی زندگی میں کیسی تبدیلی آئی؟ جانیں

image

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کرنے والے پاکستان کے سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے زندگی میں ہونے والی بڑی تبدیلی کے حوالے سے سب کو آگاہ کردیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پہلے ہر معاملے پر اونچی آواز میں بولتا تھا مگر جب سے اللہ سے نزدیک ہوا ہوں تب سے معاملہ بالکل تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ اپنے ادا کئے اور لکھے ہوئے ہر لفظ پر اللہ مجھ سے حساب لے گا۔


واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اکتوبر 2019 میں اپنی شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے اور اپنی بقیہ زندگی اسلامی طریقے کے مطابق گزارنے کہا فیصلہ کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.