سندھ ایمپلائز الائنس کی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس نے شیلنگ کردی

image

کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کا احتجاج پرتشدد ہوگیا، مظاہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی۔

سندھ ایمپلائز الائنس کے عہدیداروں کا مطالبہ تھا کہ تنخواہوں میں 70 فیصد جبکہ دیگر مراعات میں بھی 50 فیصد اضافہ کیا جائے، اگر بات نہ سنی گئی تو پورے سندھ میں احتجاج کیاجائے گا۔ بصورت دیگر سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس یا گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کے بعد ریڈ زون کے چاروں اطراف سڑکوں کو پولیس کی بھاری نفری نے بند کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی گئی جنہیں اینٹی رائٹ فورس اور آر آر ایف کی بھاری نفری نے دین محمد وفائی روڈ کے قریب روک لیا، اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی گئی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts