حرا مانی کی بولڈ ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

image

معروف اداکارہ حرا مانی ایک بولڈ وائرل ویڈیوکے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

دو بول، میرے پاس تم ہو، سن یارا،دل موم کا دیا،غلطی اور یوں تو ہے پیار بہت جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پربھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اوراپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوزشیئرکرتی رہتی ہیں,وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری اوررقص کا بھی مظاہرہ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پران کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواہے جس میں وہ شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر’’پریٹی لٹل بیبی‘‘ گانے پروہ لِپ سنکنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ انہوں نے گلابی رنگ کا کیژول ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے جو سائز میں کافی چھوٹا معلوم ہورہا ہے۔

یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہواتوانٹرنیٹ صارفین نے ان کے انداز کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب شہرت کھونے کے بعد واپس حاصل کرنے کی کوشش ہے،ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان آنٹیوں کو ہوکیا گیا ہے؟ بس ویوز حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرتی رہتی ہیں ۔

ایک اورصارف نے غصے میں کہا کہ ایسی بھی کیا مجبوری تھی ویڈیو بنانے کی؟

واضح رہے کہ حرا مانی ان دنوں ڈراما سیریل ’’ڈائن‘‘ میں شہباب کے کردار سے جلوہ گرہورہی ہیں جس میں اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان بھی ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ حرامانی نے سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی اور وہی انہیں شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں لے کر آئے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts