مجھے 6 سینئر پاکستانی کھلاڑیوں نے مارنے کی کوشش کی تھی۔۔۔ کرکٹر شعیب اختر کا سنسنی خیز انکشاف

image

پاکستانی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک لائیو سیشن کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ سال 2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے کے لیے آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا ہے، آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبرو ریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں نہیں لایا گیا۔

کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میری 15 سالہ کیرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں آکر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.