سائرہ یوسف کی اسکرین پر ایک بار پھر واپسی، دیکھیں چند تصویری جھلکیاں

image

پاکستان کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب تھیں، انہیں آخری بار اداکار شہریار منور کے ہمراہ پراجیکٹ غازی کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا تھا۔

لیکن بدقسمتی سے ان کی یہ فلم نہیں چل سکی تھی اور نہ ہی کوئی اچھا بزنس کر پائی۔

اس سے قبل بھی سائرہ یوسف کو فلم چلے تھی ساتھ میں دیکھا گیا تھا جو سچے واقعے پر مبنی ایک فلم تھی۔ یہ ایک اچھی فیملی فلم تھی لیکن اس فلم سے بھی زیادہ آمدنی نہیں ہوسکی۔

بعد ازاں شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے تعلقات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سائرہ یوسف اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں تھیں ۔ اور اب شہروز سبزواری اور صدف کنول کے نکاح کے بعد سے سائرہ یوسف کی فین فالوونگ میں خاصہ اضافہ ہوا ہے اور مداحوں نے ان کی خوب حمایت بھی کی ہے۔

لیکن اب سائرہ یوسف کے تمام پرستاروں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ وہ ٹی وی اسکرین پر ایک بار پھر لوٹ آئیں ہیں۔

اداکارہ سائرہ یوسف ان دنوں ایک مشہور کپڑوں کے برینڈ کے لئے ماڈلنگ کررہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی اسکرین پر دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

ان کی چند تصاویر ہیں جن میں سائرہ یوسف نمایاں نظر آرہی ہیں۔ آئیں ان پر ایک نظر ڈالیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.