کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی اب کس حال میں ہیں؟ طبیعت کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی

image

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور ہم سب کے پیارے لالا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا۔

گزشتہ چند روز سے شاہد آفریدی کے حوالے سے کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے جبکہ اب لالا نے فیس بک پر بذریعہ ویڈیو اپنا پیغام جاری کیا جس مین ان کا کہنا تھا کہ اب میں پہلے سے بہت بہتر ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس بیماری کو سر پر زیادہ سوار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، دن میں دو سے تین بار ادرک کی چائے پئیں، اسٹیم لیں اور جتنا ہو سکے گھر میں ہی رہیں۔

لالا نے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔ لالا کا ویڈیو میں مزید کیا کہنا تھا، ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.