محمد آصف کے بٹوے سے کیا نکلا تھا؟ اپنے ہاتھوں سے اپنے کیریئر کو خطرے میں ڈالنے والے 4 ایسے پاکستانی کرکٹرز جن کی چھوٹی سی غلطی پاکستان کو بھاری پڑسکتی تھی۔۔۔

image

دنیائے کرکٹ میں کئی ایسے کھلاڑی گزرے جنہوں نے جانتے بوجھتے ایسی سنگین غلطیاں کیں جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس سکتے تھے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور وہ کسی بڑے نقصان سے بچ گئے۔

پاکستان کے کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کی اگر آف دی فیلڈ کارکردگی پر نظر ڈالیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ کون کون سے کھلاڑی تھے جنہیں خطرے سے کھیلنے کا شوق مہنگا پڑا تھا۔

1) محمد آصف کے بٹوے سے کیا نکلا تھا؟

لوگ غلطیاں کرتے ہیں پھر سنبھل جاتے ہیں لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک ایسا کھلاڑی بھی گزرا ہے جس نے متعدد بار غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور آخر کار کرکٹ سے ہمیشہ کے لیے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ہم بات کر رہے ہیں محمد آصف کی۔ تفصیلات کے مطابق 2008 میں آئی پی ایل کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر دبئی ایئر پورٹ پر محمد آصف کی ویسے ہی تلاشی لی گئی جیسے دیگر مسافروں کی لی جاتی ہے۔ اس تلاشی کے دوران اُن کے بٹوے سے چرس برآمد ہوئی اور اُنہیں 19 روز تک دبئی میں پولیس حکام نے تحویل میں رکھا۔

جب اُن سے اس ممنوعہ شے کے بارے میں پوچھ گچھ ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جڑی بوٹی ہے جسے وہ اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تقریباً تین ہفتے دبئی میں سرکاری مہمان بننے کے بعد محمد آصف وطن تو واپس آ گئے لیکن دو سال بعد انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پائے گئے۔ انگلینڈ کی جیل میں پانچ سال گزارنے کے بعد وہ دوبارہ کرکٹ ٹیم میں کبھی نہیں آئے اور نہ ہی آ سکیں گے۔

2) یاسر شاہ کی غلطی

لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 2015 کے آخر میں آئی سی سی کی جانب سے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے شبہے میں معطل کر دیا گیا تھا۔

دراصل یاسر شاہ نے بلڈ پریشر کی شکایت پر غلطی سے اپنی اہلیہ کی دوا کھا لی تھی جس کی وجہ سے ان کے خون کے نمونے میں کلورٹالیڈون نامی ڈرگ کے آثار نظر آئے تھے۔ اس غلطی کی سزا کے طور پر انہوں نے تین ماہ کا عرصہ کرکٹ ٹیم سے باہر گزارا۔

3) شاہد آفریدی کی چٹکی

6 ستمبر 2018 کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وہ ہاکی لیجنڈز حسن سردار اور شہبار احمد سینئر کے ساتھ بیٹھے تھے۔ تقریب اسٹیج پر جاری تھی کہ اچانک لوگوں کی اسکرین پر شاہد آفریدی نسوار کھاتے نظر آئے۔ انہوں نے نہ یہ دیکھا کہ وہ کہاں بیٹھے ہیں یا کس کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر اچھا خاصہ چرچہ ہوجانے کے بعد سابق کپتان نے اپنی صفائی میں کہا کہ انہوں نے نسوار نہیں سونف کھائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سوال پوچھنے والے ایک صحافی کو انہوں نے سونف سونگھا بھی دی۔

4) عمر اکمل کی عظیم قربانی

یہ وہ وقت تھا جب 2010 کے آسٹریلوی دورے میں کامران اکمل کو مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور سرفراز احمد کو پاکستان سے بھیجا گیا تاکہ وہ ہوبارٹ ٹیسٹ میں وکٹ کے پیچھے کیچ پکڑ کر ٹیم کو سہارا دے سکیں۔

اس وقت کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے پیٹ میں درد کا بہانہ کر کے مینجمنٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ بھائی نہیں، تو میں بھی نہیں۔

تاہم غیر ملکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق عمر اکمل کی اس حرکت کے پیچھے کھلاڑیوں کا ایک گروہ شامل تھا جس نے کامران اکمل کو کبھی ڈراپ نہیں ہونے دیا۔

لیکن عمر اکمل شاید یہ بھول گئے تھے کہ یہ ان کے گلی محلے کی ٹیم نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہے۔ اُن کے بڑے بھائی کو ناقص ترین کارکردگی کے بعد ڈراپ کیا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.