لندن میں رہنے کے باوجود بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئیں۔۔۔ محمد عامر نے اپنی اہلیہ سے محبت کی داستان پہلی مرتبہ سنا دی

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنی اہلیہ سے محبت کی شادی کی داستان سنا دی۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ 'پہلی نظر میں ہی مجھے نرجس بھا گئی تھیں'۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالر نے بتایا کہ 'لندن میں میرا اسپاٹ فکسنگ کیس چل رہا تھا، ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، بارش ہورہی تھی، ٹیکسی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک فیملی نے تصویر کے لیے کہا، روٹ ایک ہونے کی وجہ سے اسی فیملی نے مجھے لفٹ کی بھی پیشکش کردی'۔

'فیملی نے کہا کہ ہمیں فیس بک پر ایڈ کرلیں، چند روز بعد انہوں نے مجھے گھر میں ایک دعوت پر بلا لیا، وہاں پر کچھ نئے دوست بن گئے، ان ہی دوستوں کی کزن نرجس تھیں جو کہ اس وقت وہاں موجود تھیں، لندن میں رہنے کے باوجود بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئیں'۔

'مجھے فیس بک پر نرجس کی آئی ڈی نظر آئی تو میں نے پہچانتے ہی پیغام بھیج دیا، انھوں نے جواب دیا کہ تم کون ہو؟'

محمد عامر نے بتایا کہ 'نرجس کہتی تھیں کہ تم میرے کزنز کے دوست ہو تو میرے بھی بھائی ہوئے'۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ 'کیس کی وجہ سے وہ میرے لیے مشکل وقت تھا، سب دوست یار بھاگ گئے تھے، میں نے نرجس سے کہا کہ آپ کی وجہ سے زندگی میں مثبت انرجی آئی ہے، بھائی وائی والا چکر ختم کریں، میں خلوص کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں، کہیں تو آپ کی امی سے بات کرلیتا ہوں'۔

'میں نے نرجس سے کوئی ملاقاتیں نہیں کیں، ان کی والدہ سے کہا کہ آپ کی بیٹی کو پسند کرتا ہوں، کیس ختم ہوتے ہی شادی کرلوں گا، ان کی جانب سے ہاں کے بعد ایسا ہی کیا، اور اب ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں'۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.