بہتر ہے کہ بیٹیاں ہماری روایت کو اپنائیں اور۔۔۔ شاہد آفریدی بیٹیوں کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف کیوں ہیں؟

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فخر شاہد آفریدی میں مداحوں کی جان بستی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لالا کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان کے دنیا بھر میں غیر ملکی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے ہر بات جاننا پسند کرتے ہیں۔

چونکہ شاہد آفریدی کی ماشاءاللہ سے 5 بیٹیاں ہیں اسی لیے ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کی بیٹیاں کرکٹ کی طرف آنے کا رجحان رکھتی ہیں؟

کرکٹر نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی معروف اداکارہ ریشم نے کی، آفریدی سے میزبان نے یہ ہی سوال کیا جس پر انہوں نے اس کا جواب دیا۔

ریشم نے سوال کیا کہ 'کیا آپ چاہتے ہیں کہ بیٹیوں میں سے کوئی کرکٹ کھیلے؟'

لالا نے جواب میں کہا کہ 'انہیں کرکٹ کا شوق بہت زیادہ ہے لیکن ایک گھر کا ماحول ہوتا ہے، ہمارا پٹھانوں کا کلچر ہوتا ہے کہ بیٹیوں کا اس جانب رجحان نہیں ہوتا'۔

انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے بات کو جاری رکھا اور کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ ہماری خواتین کھانے بہت اچھا بناتی ہیں تو وہ کھانے وانے ہی کھلاتی رہیں اپنے مردوں کو تو زیادہ اچھا نہیں ہے؟'

یعنی شاہد آفریدی نے یہ واضح کردیا کہ ان کے مطابق بہتر ہے کہ بیٹیاں روایت کو ہی اپنائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.