قرآن پاک پہلی بار یہاں نازل ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔ جانیں اس مقام کی چند اہم و دلچسپ باتیں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئں

image


قرآن پاک ہماری مقدس ترین کتاب ہے جس میں زندگی سے لے کر موت تک کے ہر معاملے میں خدا کی طرف سےانسانوں کی رہنمائی فرمائی گئی ہے۔ قرآن پاک کو اللہ تعالی نے آخری بنی الزماں حضرت محمد پر نازل فرمایا اور جس مقامِ اقدس پر نازل فرمایا وہ ہے جبلِ نور۔۔۔۔
جبلِ نور ہمارے لیئے ایک اہم اہمیت کا حامل مقام ہے جس سے متعلق چند ایک باتیں آج آپ کو بھی بتاتے ہیں:

اہم معلومات:


• جبلِ نور مکہ مکرمہ کے مشرق میں ساڑھے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
• اس پہاڑکو ''روشنیوں کا پہاڑ'' کہا جاتا ہے۔
• یہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دن و رات کے پہر عبادات کیا کرتے تھے۔
• قرآن مجید کی پہلی وحی بھی اسی پہاڑ پر نازل ہوئی۔
• یہ پہاڑ مکہ سے طائف جانے والے راستے پر واقع ہے۔
• سطح سمندر سے اس پہاڑی کی بلندی 639 میٹر ہے۔
• جبل نور کی چوٹی نوکیلی نہیں۔ اس کے دامن میں نصف کلومیٹر تک راستہ ہموار ہے اور آگے چڑھائی شروع ہو جاتی ہے۔ اوپر چڑھنے کا راستہ مشرقی سمت سے ہے اور چکر کھاتے ہوئے اوپر جاتا ہے۔
• یہاں کا موسم اکثر معتدل رہتا ہے۔

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.