اپنا پسندیدہ ریسٹورنٹ بند ہونے کے باوجود بھی آپ وہاں کھانا کھانے کس طرح جا سکتے ہیں؟ ہوٹل مالکان نے بہترین حل نکال لیا

image

ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے سبب حکومت نے پاکستان کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کردیا ہے جس میں کراچی بھی شامل ہے۔

شہر قائد کے تمام ریسٹورنٹس جہاں ڈائن ان ہے، وہ سب بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے تاہم جن ریسٹورنٹس میں لوگ باہر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں وہ کھلے رہیں گے۔

کراچی میں 90 سے 95 فیصد ریسٹورنٹس ڈائن ان ہیں یعنی جہاں ہوٹل کے اندر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے، لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کچھ ریسٹورنٹس جو ڈائن ان تھے انہوں نے اب ڈائن آؤٹ سیٹ اپ کرلیا ہے اور اسی لیے اب وہ ریسٹورنٹس بھی لاک ڈاؤن کے دوران بند نہیں ہوں گے۔

ان ہوٹل مالکان نے اپنی اور عوام کی مشکل کا ایک بہترین حل نکالا ہے۔ کراچی کے علاقے سندھی مسلم کی فوڈ اسٹریٹ پر واقع تقریباً تمام ریسٹورنٹس نے ڈائن آؤٹ سروس شروع کردی ہے تاہم ڈیفنس اور شہر کے دوسرے علاقوں کے ریسٹورنٹس بھی یہ ہی کر رہے ہیں۔

کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts