امریکی خاتون دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

image

فیس بک دوست سے ملنے کے لیے امریکی خاتون خیبر پختوںخوا کے ضلع دیر پہنچی ہیں۔

پیر کو ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے ساجد علی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اُن کی امریکی خاتون راسموسین منڈی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

’دوستی کے بعد انہوں نے پاکستان آنے اور ملنے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے خوش آمدید کہا۔‘

ضلع اپر دیر کی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ 43 سالہ راسموسین منڈی اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ وہ 32 سالہ ساجد علی سے ملنے آئی ہیں۔‘

پولیس حکام کے مطابق امریکی شہری کے پاس پاکستان کا 90 دن کا ٹورسٹ ویزہ موجود ہے۔

ساجد علی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک سال پہلے امریکی خاتون سے دوستی ہوئی تھی۔ تب خاتون نے خود مجھ سے شادی کا اظہارکیا جسے میں نے قبول کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ابھی نکاح کرنے کا فیصلہ نہیں کیا مگر جب بھی خاتون کہیں گی ہم نکاح کرلیں گے۔‘

ساجد علی نے کہا کہ ’ہم پشتون لوگ ہیں جو ہمیں پیار دے، جواب میں ہم بھی اسے پیار دیتے ہیں۔‘

امریکی خاتون راسموسین منڈی نے ضلع دیر میں لوگوں کی مہمان نوازی پر خوشی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں ساجد علی کی ڈی پی تصویر دیکھ کر پیار ہوگیا تھا۔ ’ساجد پُرخلوص اور سلجھا ہوا شخص ہے، اس لیے اسے جیون ساتھی بنانے کا ارادہ کیا۔‘

نوجوان ساجد علی کے مطابق اُن کی عمر 32 سال جبکہ امریکی خاتون کی عمر 43 برس ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts