بختاور بھٹو زرداری کی حال ہی میں منگنی اور شادی کی تاریخ طے ہوئی اور جب سے یہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز بلاول ہاؤس میں بختاور کی منگنی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر عوام اور مبصرین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
جس پر بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئیٹ میں صاف وضآحت کردی کہ وہ ویڈیو نہ تو میری ہے، اور نہ میری منگنی ہوئی ہے اور میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس میں میرے خاندان کا کوئی ایک فرد بھی موجود نہیں ہے۔ میری تو منگنی بھی 27 نومبر کو ہوگی جیسا کہ کارڈ میں درج ہے۔