پنجاب کا آرائیں خاندان سندھ کے بھٹو خاندان سے کیسے جڑا جانیں بختاور اور محمود کے رشتے کی دلچسپ کہانی

image

بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر چوہدی محمود آرائیں کا رشتہ طے ہونے کی خبریں میڈیا پر آئیں تو ملک بھر کے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اُٹھ رہا کہ سندھ کی لڑکی اور پنجاب کے لڑکے کا رشتہ کیسے طے پایا؟

سب کو یہی جاننا ہے کہ لاہور کے فاروق گنج محلہ سے تعلق رکھنے والے بھٹو خاندان کے ہونے والے داماد چوہدری محمود آرائیں اور ان کے والد چوہدری یونس آرائیں کون ہیں؟ اور یہ شادی لوو میرج ہے یا گھر والوں کی مرضی کی؟

فاروق گنج محلہ کے اہلِ علاقہ نے بختاور کے سسرالی آرائیں خاندان کی تعریفوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری یونس لاہور کے جوہر ٹاؤن میں رہتے ہیں۔ ۲۰۱۳ میں چوہدری محمود نے الیکشن میں لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر وہ الیکشن لڑ نہ سکے جس کے بعد محمود خود آصف علی زرداری سے افسوس کرنے گئے اور انہیں حوصلہ دیا کہ سیاست میں اتار چڑھائو چلتا رہتا ہے۔ اور یہی وہ موقو تھا کہ جب دونوں خاندانوں کے درمیاں تعلقات بڑھتے گئے۔ چوہردی خاندان پارٹی کے لئے فنڈ بھی دیتا ہے۔

چوہدری خاندان کچھ سال پہلے دبئی میں شفٹ ہوگئے تھے، مگر پاکستان میں ان کا لوہے کا کاروبارجبکہ دبئی میں کنسٹرکشن مشینری کا کام ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق ایک نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی شادی گھر والوں کی رضامندی سے ہو رہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

محمود چوہدری کی وفاداری اور اخلاق کی شرافت کو دیکھتے ہوئے بھٹو خاندان نے ان کے ساتھ رشتہ جوڑا۔ ان کی بات پہلے سے طے ہوگئی تھی مگر واضح اعلان منگنی کی تاریخ رکھنے کے بعد کیا گیا ۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts