ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی انتقال کر گئے

image

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عادل صدیقی گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ ترجمان نجی اسپتال کے مطابق عادل صدیقی کو پھیپھڑوں کا مرض بھی لاحق تھا۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عادل صدیقی کے انتقال سے قبل اُن کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

اُنہوں نے عادل صدیقی کی بیماری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان، عادل صدیقی کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے''۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts