بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی خاتون عدالت تک پہنچ گئیں، بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں یا نہیں اب فیصلہ عدالت پر، الزامات لگانے والی خاتون نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں بابر اعظم کے خلاف الزامات لگانے والی خاتون حمیزہ نے بابر اعظم کے خلاف لاہور کے تھانہ نصیرآباد میں مقدمے کے اندراج کی درخواست کی، جس کے بعد اب خاتون ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت تک یہ معاملہ لے گئیں اور عدالت میں بھی بابر اعظم کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق عدالت نے خاتون کی درخواست پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حمیزہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بابر اعظم نے ان سے شادی کا وعدہ کیا اور بعد میں مُکر گئے، بابر نے انہیں شادی کا جھانسہ دے کر 11 سال تک تعلق قائم رکھا اور اب وہ انکار کر رہے ہیں اور حمیزہ کو دھوکا دے رہے ہیں، تاہم عدالت اِن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کی خاتون حمیزہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر زیادتی، اسقاطِ حمل، مار پیٹ، اور شادی کا جھانسہ دینے کے سنگین الزامات لگائے تھے جس کے بعد اب وہ یہ معاملہ عدالت تک لے گئیں ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts