پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ! کون جیتے گا اور کون ہارے گا؟ جانئیے میچ کی اب تک کی صورتحال

image

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم پر فالو آن کا خطرہ، 112 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے آغاز پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کو فالو آن کا خطرہ بڑھ گیا، ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن بھکر گئی 112 رنز پر 6 ڈھیر ہو گئے، عابد علی گزشتہ اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد 25 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، فاسٹ بولر محمد عباس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل اور سابق کپتان اظہر علی کچھ ہی دیر کیویز کے آگے ٹِک سکے، اظہر علی 5 اور حارث سہیل 3 رنز بنا آؤٹ ہو گئے۔

بیٹنگ لائن اس قدر کمزور رہی کہ فواد عالم اور کپتان محمد رضوان نے 28 رنز جوڑ کر رنز اسکور کو کچھ سہارا دیا مگر فواد عالم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چائے کے وقفے سے چار منٹ قبل بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی جس کے باعث کھیل روک دیا گیا تاہم چائے کا وقفہ شیڈول سے پہلے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس وقت کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں کی شراکت میں اب تک 32 رنز کا اضافہ ہوچکا ہے، رضوان 29 اور فہیم اشرف 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی بیٹنگ چل پائے گی یا نہیں۔

یاد رہے ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 366 رنز کا خسارہ باقی ہے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی ابھی باقی ہیں تاہم میچ کبھی بھی رُخ بدل سکتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.