اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ڈرائیور نے سڑک کنارے انسانی پیر دیکھا جس کے بعد اس نے فوراً پولیس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا۔
کینیڈین پولیس نے اپنے فیسبک کے آفیشل پیج پر ’انسانی کٹے ہوئے پیر‘ کی تصویر شیئر کی جو سڑک پر پڑا ہوا تھا۔
برٹس کولمبیا میں واقع ڈیلٹا پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بس ڈرائیور کو یہ پیر لینڈر کے علاقے میں نظر آیا جس کے بعد اُس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
محکمہ پولیس کو جب یہ اطلاع موصول ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کے لیے اہلکاروں کو جائے مقام پر بھیجا گیا جہاں ایک افسر نے اس کو اٹھایا۔
پولیس کے مطابق جب افسر نے یہ پیر اٹھایا تو یہ انسانی جسم کا حصہ نہیں بلکہ یہ مجسمے کا پیر تھا۔
پولیس کی جانب فیس بک پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مجسمے کا پیر گمشدہ ہوگیا تو وہ ڈیلٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے آکر لے جاسکتا ہے۔