موبائل پر گیم کھیلنے میں اس قدر گُم تھے کہ خطرہ بھی محسوس نہ ہوا، ٹرین کی پٹری پر بیٹھے نوجوانوں کے ساتھ ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا کہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔

image

مدہوش ہوکر موبائل میں گیم کھیلنا زندگی کے لئے خطرہ ثابت ہو گیا، بھارت میں دو نوجوان موبائل گیم کی بھینٹ چڑھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے لائن کی پٹری پر بیٹھ کر کانوں میں ہیڈ فون لگا کر گیم کھیلنا بھارت کے دو نوجوانوں کی زندگی لے گیا، بھارت کے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیلنے میں مدہوش دو نوجوان لوکل ٹرین کی زد میں آگئے، دو ہلاک جبکہ تیسرا زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب تین نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون میں گیم کھیل رہے تھے اور گیم میں اس قدر مگن تھے کہ انہیں ٹرین کے آنے کا احساس بھی نہ ہو سکا تاہم لوکل ٹرین نے آکر انہیں کچل ڈالا۔

کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کے باعث تینوں نوجوان اپنی موت کی صورت میں آنے والی ٹرین کی آہٹ بھی نہ سن سکے، تاہم واقعے کے نتیجے میں تین میں سے دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں اکثر صبح شام اور رات کے وقت نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر گیم کھیلتے رہتے ہیں اور کھیلنے کے دوران دنیا سے بے خبر ہو کر لاپرواہ ہو جاتے ہیں اور اسی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts